Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی
March 30, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا ویمن ٹیم ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر ایک سو بتیس رنز بنائے۔ پلیئر آف دی میچ میگ لیننگ پچپن رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ انگلینڈ کی نٹیلی سکیور نے دو اور لورا مارش اور جین گل نے ایک‘ ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلش ٹیم سڑسٹھ رنز کا عمد ہ آغاز ملنے کے باوجود ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور ٹیم سات وکٹوں پر ایک سو ستائیس رنز ہی بنا پائی۔