Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ویمن فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں لاس اینجلس میں ریلی، فاتح ٹیم کی شرکت، سینکڑوں مداحوں کا والہانہ استقبال

ویمن فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں لاس اینجلس میں ریلی، فاتح ٹیم کی شرکت، سینکڑوں مداحوں کا والہانہ استقبال
July 8, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ویمن فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے دو دن بعد لاس اینجلس میں ریلی نکالی گئی جس میں اسٹار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فٹبال کے مداح سینکڑوں کی تعداد میں لاس اینجلس کے سٹیپل سنٹر کے قریب جمع ہو گئے جن میں سے اکثر نے سرخ، سفید اور نیلے رنگ کے لباس پہن رکھے تھے۔ شرکا نے جھنڈے لہرا کر اور شاندار انداز میں فاتح ٹیم کا استقبال کیا۔ شائقین فٹبال نے اس موقع پر امریکا امریکا کے نعرے بھی لگائے۔ ورلڈ کپ کے فائنل میں تین گول کرنے والی سٹار مڈفیلڈر کارلی لوئیڈ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب سے چار سال بعد ایک اور ورلڈ کپ ہم گھر لائیں گے۔ بتیس سالہ کارلی لوئیڈ نے ورلڈ کپ کے سات میچوں میں مجموعی طور پر چھے گول کئے اور  ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ انہیں گولڈن بال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ امریکی قومی ٹیم ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کرے گی۔ ان کا اگلا اسٹاپ نیویارک ہے جہاں وہ دس جولائی کو پہنچے گی۔