Tuesday, September 17, 2024

ویمن ایشیا کپ ، پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

ویمن ایشیا کپ ، پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست
June 4, 2018
کوالالمپور ( 92 نیوز) ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کھا گئی۔ ویمن ایشیا کپ میں پہلا میچ جیتنے والی قومی ٹیم دوسرے مقابلے میں شکست سے دو چار ہو گئی ، بنگلہ دیش کی ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنائے ، جواب میں حریف ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بنگلہ دیش ٹیم کی کھلاڑیوں نے جیت پر خوب خوشی کا اظہار کیا۔