ویمن ایشیا کپ بنگلہ دیش نے جیت لیا
کوالالمپور ( 92 نیوز) ویمن ایشیا کپ بنگلہ دیش نے جیت لیا ، بنگلہ دیشی کڑیوں نے فائنل میں بھارت کیخلاف تین وکٹوں سے کامیابی سمیٹی ۔
ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 112 رنز جوڑے ۔
جواب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہی رہی، سنسنی خیز معرکے کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا ۔
بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، فاتح ٹیم نے پہلی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔