Tuesday, September 17, 2024

ویمن ایشیا ٹی 20 کپ ، پاکستان نے ملائشیا کو شکست دیدی

ویمن ایشیا ٹی 20 کپ ، پاکستان نے ملائشیا کو شکست دیدی
June 7, 2018
کوالالمپور ( 92 نیوز) ویمن ایشیا کپ میں گرین شرٹس نے تیسری کامیابی سمیٹ لی،قومی ٹیم نے  ملائیشین ٹیم کو 147 رنز سے شکست دی ۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 177 رنز جوڑے، کپتان بسمعہ معروف نے 37 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ ملائیشین ٹیم 178رنز کے ہدف کے تعاقب میں  میدان اتری تو گرین کیپس نے ان کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو صرف 30 رنز تک محدود کر کے پویلین لوٹا دیا  اور 147 رنز کے بڑے مارجن سے فتح سمیٹ لی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ندا ڈار نے چار، ثناء میر، نشرا سندھو اور جویریہ خان نے ایک ،ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔