دبئی: (92 نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔
کیویز کے لیے، یہ ان کی پہلی ٹی20 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت ہے جو 2009 اور 2010 میں اس باوقار ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہار گئیں تھی۔ وہ 2009 میں انگلینڈ سے فائنل ہارے اور پھر اگلے سال آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیکن اس سال بلیک کیپس نے اپنی پچھلی شکستوں کا بدلہ پورا کیا اور پروٹیز کو 32 رنز سے فائنل میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم پر ہونے والی تنقید پر محمد عامر بول پڑے
جنوبی افریقہ نے بظاہر 2024 کا ٹورنامنٹ جیت لیا تھا کیونکہ 159 رنز کے تعاقب کا آغاز کرنے کے بعد، وہ بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 51 رنز بنا چکے تھے۔
تاہم، پروٹیز کے لیے حالات تاریک ہو گئے کیونکہ ان کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے لگیں۔ برٹس کے بعد کپتان وولوارڈٹ نے 27 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔
دوسری اننگز میں کیوی باؤلرز اتنے غیر معمولی تھے کہ دو اوپنرز کو چھوڑ کر باقی لائن اپ ڈبل فیگر رنز بنانے میں ناکام رہی، سوائے چلو ٹریون اور اینری ڈیرکسن کے جنہوں نے اسکور بورڈ میں بالترتیب 14 اور 10 رنز کا اضافہ کیا۔
جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز پر ختم کی۔
بلیک کیپس کے لیے، اننگز کے ستارے امیلیا کیر اور روزمیری مائر ثابت ہوئے کیونکہ دونوں نے پروٹیز کے تین، تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ایڈن کارسن، فران جونز اور بروک ہالیڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بلاشبہ کیویز نے یہ ٹائٹل اپنے باؤلرز کی کاوشوں سے حاصل کیا ہے۔
اس سے قبل پروٹیز نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس میں سوزی بیٹس اور جارجیا پلمر نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔
اپنی پوری اننگز میں بلیک کیپس کو پانچ وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور صرف بیٹس، کیر اور بروک ہالیڈے نے قابل ستائش رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کے حق میں ٹویٹ کیوں کیا؟ فخر زمان نے جواب دیدیا
بیٹس نے 31 گیندوں پر 32 رنز جوڑے جبکہ کیر 38 گیندوں پر 43 رنز کے ساتھ نیوزی لینڈ کے لیے سب سے زیادہ سکور کرنے والی کھلاڑی رہیں۔
ہالیڈے کے 28 گیندوں پر 38 رنز نے نیوزی لینڈ کو 158 رنز کے اسکور تک پہنچایا جو ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے کافی اچھا اسکور ثابت ہوا۔
پلیئنگ الیون
نیوزی لینڈ: سوزی بیٹس، جارجیا پلمر، امیلیا کیر، سوفی ڈیوائن (سی)، بروک ہالیڈے، میڈی گرین، ازابیلا گیز، روزمیری مائر، لیا تاہوہو، ایڈن کارسن، اور فران جوناس۔
جنوبی افریقہ: لورا وولوارڈٹ (سی)، تزمین برٹس، اینیک بوش، چلو ٹریون، ماریزانے کیپ، سن لوس، اینری ڈیرکسن، نادین ڈی کلرک، سینالو جفتا، نونکولیکو ملابا، اور آیابونگا کھاکا