Tuesday, November 29, 2022

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج آسٹریلیا کے سر سج گیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج آسٹریلیا کے سر سج گیا
اوٹاوا (92 نیوز) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج آسٹریلیا کے سر سج گیا۔ فائنل میں  انگلینڈ کو با آسانی ، آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی تاہم  پوری ٹیم  بیسویں اوور میں صرف ایک سو پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کی ڈینیل وائٹ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا نے  ہدف سولہویں  اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایشلے گارڈنر  تینتیس رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ آل  راونڈ کارکردگی پر ایشلے گارڈنر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ الیسا ہیلی کو ایونٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔