Wednesday, October 5, 2022

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کینبرا (92 نیوز) ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کےخلاف ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ صفر کے اسکور پر گر گئی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں آج ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ قومی ویمن ٹیم سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پر عزم ہے۔ ویمن ٹیم کی اسپنر انعم امین کا کہنا تھا میری کوشش ہو گی کہ میں اچھی پرفارمنس دکھا کر ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچاؤں۔