Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ، پاکستانی ویمن ٹیم آج آئرلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ، پاکستانی ویمن ٹیم آج آئرلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی
November 13, 2018
جارج ٹائون (92 نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم تیسرے گروپ میچ میں آج  رات  آئر لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ٹیم کو پہلے دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم نے حریف کو زیر کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ٹیم نے گیانا میں ٹریننگ سیشن میں بھر پور پریکٹس کی۔ ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار کھلاڑی رچی رچرڈ سن نے ٹیم کو ٹپس دیے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ پہلے میچ میں اسے آسٹریلیا کے خلاف 52 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔