Monday, September 26, 2022

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ: جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو دس صفرسے شکست دے دی

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ: جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو دس صفرسے شکست دے دی
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے روز جرمنی نے حریف ٹیموں کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ دفاعی چیمپئن نے آئیوری کوسٹ کو دس صفر سے ہرا دیا۔ خواتین کا فٹ بال ورلڈ کپ کینیڈا میں شروع ہو گیا ہے اور اب تک کھیلے گئے چار میچز میں سب سے دلچسپ مقابلہ گروپ بی کی ٹیموں جرمنی اور آئیوری کوسٹ کے درمیان دیکھنے میں آیا۔ دفاعی چیمپئن جرمنی نے افریقی حریف کو مکمل طور پر چاروں شانے چت کر دیا۔ جرمنی نے ساسچ اور مٹاگ کی ہیٹرکس کی مدد سے حریف ٹیم کے خلاف دس گول سکور کیے۔ آئیوری کوسٹ کی ٹیم گول کرنے کی کوئی کوشش بھی نہ کر سکی۔ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں ناروے نے تھائی لینڈ کو چار صفر سے شکست دے دی جبکہ امریکی ٹیم نے اپنی حریف آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست سے دوچار کیا۔