Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی
December 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کراچی پہنچ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ڈیرے ڈال لیے، مہمان ٹیم براستہ دبئی کراچی پہنچی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہوٹل پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ لیے گئے، مہمان ٹیم ایک روز قرنطینہ کے بعد کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان پر 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

ون ڈے سیریز 18 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی، تینوں ون ڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔