Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ویسٹ انڈین کرکٹر ڈوائن براوو کے گانے ”چلو چلو“ نے دھوم مچا دی

ویسٹ انڈین کرکٹر ڈوائن براوو کے گانے ”چلو چلو“ نے دھوم مچا دی
May 5, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین کرکٹر ڈوائن براوو نے خود کو حقیقی معنوں میں آل راونڈر ثابت کر دیا۔ بیٹنگ، باولنگ اور بہترین فیلڈنگ کےلئے مقبول ڈوائن براوو فن موسیقی کے بھی ماہر نکلے، ان کے گانے ”چلو چلو “ نے تو دھوم مچا دی ہے۔ براوو ان دنوں آئی پی ایل کےلئے بھارت میں موجود ہیں۔ ممبئی میں ان کے نئے گانے کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی، ان کی اہلیہ ساکشی اور کرس گیل سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔ براوو نے اس موقع پر گانا سنا کر سب کے دل جیت لئے۔ لانچنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں براوو نے کہا کہ یہ ان کا ساتواں گانا ہے اور وہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ موسیقی کے شعبے میں بھی نام بنانا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔