Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
December 3, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

سرفراز احمد، عماد وسیم، حسن علی اور شعیب ملک ٹیم سے آؤٹ جبکہ محمد حسنین کی ٹیم میں واپسی ہو گئی۔ بابر اعظم ہی دونوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ شاداب خان ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی  کے بعد  شاہنواز دھانی کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ محمد حسنین کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

افتحار احمد کو   بھی ون ڈے اسکواڈ  میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دوسری جانب انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے لیے قومی انڈر نائنٹین  ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ قاسم اکرم کو جونئیر کرکٹ ٹیم کا کپتان  مقرر کیا گیا ہے۔