Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ، سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ، سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
December 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔ میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

کراچی پولیس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 550 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز مقصود احمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی گزشتہ روز ٹریننگ کے بجائے  آرام کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ہوٹل میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 پیر کے روز کھیلا جائے گا۔