Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: کرس گیل

ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: کرس گیل
March 30, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ سیمی فائنل میں کوہلی کو رنز نہیں بنانے دیں گے۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔ کرس گیل کریز پر ہوں تو خوب بلا گھماتے ہیں لیکن آف دی فیلڈ اپنی سرگرمیوں اور بیانات کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ سیمی فائنل سے قبل ویرات کوہلی سے متعلق ان کے بیان نے خبروں میں خاصی جگہ بنائی ہے کہتے ہیں، ویرات کوہلی ہمارے خلاف رنز نہ بنانا۔ پریکٹس سیشن کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کرس گیل نے کہا کہ ویرات کوہلی بھارت کی بیٹنگ لائن اپ میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں اور کافی عرصے سے رنز بنا رہے ہیں لیکن امید ہے ہمارے باؤلرز انہیں کھل کر نہیں کھیلنے دیں گے۔ اگر یہ کہا جائے کہ بھارتی ٹیم صرف ویرات کوہلی کے بل بوتے پر سیمی فائنل میں پہنچی ہے تو غلط نہ ہو گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف کوہلی کی نصف سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ کرس گیل اور ویرات کوہلی میدان میں تو حریف ہیں لیکن آف دی فیلڈ اچھے دوست بھی ہیں۔ دونوں گنگم ڈانس اور ڈرائیونگ کرتے بھی دکھائی دیتے رہے ہیں۔