Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویسٹ انڈیز کیساتھ ہوم سیریز، محمد یوسف اور عمر گل کو عبوری کوچز مقرر کیے جانیکا امکان

ویسٹ انڈیز کیساتھ ہوم سیریز، محمد یوسف اور عمر گل کو عبوری کوچز مقرر کیے جانیکا امکان
November 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز کے لئے محمد یوسف کو عبوری بیٹنگ کوچ اورعمر گل کو باؤلنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے لئے کوچنگ اسٹاف کی تلاش ہے، پی سی بی نے معاملے پر مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز کے لئے عبوری کوچز لگائے جائیں گے، محمد یوسف کوعبوری بیٹنگ کوچ اورعمر گل کو باؤلنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

عبوری بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن اورباؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے پاکستان کا دورہ کرے گی۔