ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 جنگ ، گرین شرٹس کے اسکواڈ میں بہترین کھلاڑی موجود
کراچی (92 نیوز) گرین شرٹس کے اسکواڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی موجود ہے ۔ پی ایس ایل میں رنگ جمانے والے نوجوان پلیئرز بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 جنگ میں آصف علی، بابراعظم اور فخرزمان کا بلا چل گیا تو خطرناک ثابت ہو گا ۔ حسین طلعت، شعیب ملک اور فہیم اشرف مڈل آرڈرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ شاداب خان اور محمد نواز اسپن کا جادو جگائیں گے ۔
سرفراز احمد قومی ٹیم کے سپہ سالار ہوں گے ۔ سیلفی کنگ احمد شہزاد کو ایک اور موقع دیا گیا ہے ۔
پیس بیٹری حسن علی ،عثمان خان شنواری اور راحت علی بھی وکٹیں اڑانے کے لیے پرعزم ہیں ۔