Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان‘ کپتانی اظہر کے سپرد

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان‘ کپتانی اظہر کے سپرد
September 25, 2016
لاہور (92نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ شرجیل خان‘ راحت علی‘ اسد شفیق اور عمر اکمل سکواڈ میں شامل۔ شاہین اور کالی آندھی تیس ستمبر کو پہلے میچ میں ٹکرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ راحت علی‘ اسد شفیق اور عمر اکمل کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم‘ شعیب ملک‘ حسن علی‘ عماد وسیم‘ یاسر شاہ‘ محمد عامر‘ محمد نواز‘ سرفراز احمد‘ وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ عمر گل‘ سمیع اسلم اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیس ستمبر کو پہلا میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ بھی شارجہ میں ہوگا جبکہ سیریز کا آخری میچ پانچ اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔