Sunday, December 4, 2022

ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: عبدالقادر

ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: عبدالقادر
لاہور (92نیوز) سرفراز الیون نے شاندار کھیل پیش کر کے پہلاٹی ٹوینٹی اپنے نام کر لیا۔ گگلی کے چیمپین عبدالقادر کہتے ہیں ٹیم ورک نے فتح دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی میں زیر کرنے کے بعد سرفرا ز الیون نے جیت کا تسلسل برقرار رکھا اور ویسٹ انڈیز کو بھی پہلے میچ میں ہرا کر ثابت کردیا کہ شاہین کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز پر تبصرہ دیتے ہوئے کنگ آف سپن عبد القادر نے پہلے تو شاہینوں کو مبارکباد پیش کی اور پھر اگلے میچ میں بھی جیت کا تسلسل قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت پہلے میچ میں متاثر کن رہی۔ دوسری جانب میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ عماد وسیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے کہ وہ اگلے میچ میں بھی ایسا ہی کھیل پیش کریں گے۔