Saturday, July 27, 2024

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان، شائقین نے لمبی قطاروں میں لگ کر ٹکٹس حاصل کرلئے

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان، شائقین نے لمبی قطاروں میں لگ کر ٹکٹس حاصل کرلئے
March 29, 2018

کراچی (92 نیوز) کرکٹ کے دیوانوں نے ایک بار پھر نیشنل اسٹیڈیم میں پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے لمبی قطاروں میں لگ کر ٹکٹس حاصل کرلئے۔ کہتے میدان میں جاکر ہی کھیل کا مزہ لیں گے۔

 پاکستان ویسٹ انڈیز  کےتین ٹی ٹوئنٹی میچوں  کے ٹکٹوں کےلئے لمبی لائنیں لگیں۔ پانچ سوروپے والی ٹکٹ توہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔ ایک ہزار اور دوہزاروالے ٹکٹ بھی جلد ہی ختم ہوگئے۔

نوجوانوں کاکہناہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی خوشی ہے۔ میچ دیکھنے کا مزہ تو اسٹیڈیم میں ہی آئے گا۔ نجی کورئیرسروس کے ہیڈ آفس پر بھی شہریوں نے لائنوں میں لگ کر ٹکٹ حاصل کئے۔ ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹ  فروخت کئے گئے۔

یہاں بھی شہری خوش دیکھائی دئے۔کہاکہ  دوستوں کے ساتھ جاکرمیچ دیکھیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تین ٹی 20میچ کھیلیں جائیں گے۔

پہلا میچ یکم اپریل دوسرا دواپریل ا ور تیسر امیچ تین اپریل کو کھیلاجائےگا۔