Thursday, September 19, 2024

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 18 رنز سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 18 رنز سے شکست دے دی
July 10, 2021

کاسٹری (92 نیوز) ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ کیربیئن ٹیم کی جانب سے آندرے رسل 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 16 اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔