Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا
April 17, 2016
لاہور (92نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی درخواست رد کرتے ہوئے دورہ پاکستان میں ایک روزہ یا ٹی ٹوینٹی میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پوری سیریز یو اے ای میں کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت ویسٹ انڈیز نے اکتوبر اور نومبر میں طے شدہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے آئے گی۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ دو ٹی ٹوینٹی یا اتنے ہی ایک روزہ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو صدر مملکت کے برابر سکیورٹی دی جائے گی لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی اپیل کو رد کردیا اور کہا کہ پاکستان کے حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ٹیم پاکستان میں کھیلے اس لیے طے شدہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔