ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیرمیں تیزترین 10ہزاررنز بنا لئے
دہلی ( 92 نیوز) انڈین کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ،بھارتی بلے باز نے ون ڈےکیرئیر میں تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ۔ کوہلی نے کارنامہ ویسٹ انڈٰیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سر انجام دیا۔
ویرات کوہلی نے 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے ، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 259 اننگز میں 10 رنز رنز مکمل کیے تھے ۔
ویرات کوہلی کے ون ڈے کیریئر میں 36 سنچریاں ،49 نصف سنچریاں شامل ہیں ، ویرات کوہلی 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے بھارت کے پانچویں،دنیا کے 13ویں بلے باز ہیں ۔
اس سے قبل ٹنڈولکر،دھونی ،ڈریوڈ اور گنگولی بھارت کی جانب سے ون ڈے میں 10 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔