Tuesday, April 30, 2024

ویت نام: اٹھارہ سال بعد شہری کے معدے سے قینچی نکال لی گئی

ویت نام: اٹھارہ سال بعد شہری کے معدے سے قینچی نکال لی گئی
January 3, 2017

ہنوئی (ویب ڈیسک) ویت نام میں اٹھارہ سال بعد آپریشن کر کے ایک شخص کے معدے سے قینچی نکال لی گئی۔ 54سالہ ویت نامی شہری مان وان تھاٹ ایک ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ہسپتال داخل ہوا۔ اس کا الٹراسائونڈ ٹیسٹ کیا گیا تو اس کے معدے میں چھ انچ لمبی قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق کی اور بعدازاں آپریشن کے بعد قینچی نکال لی۔ مان وان تھاٹ کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سال پہلے ایک آپریشن میں ڈاکٹر اسکے پیٹ میں قینچی بھول گئے اور وہ اتنا طویل عرصہ اسے السرکا درد سمجھتا رہا۔ ویت نامی محکمہ صحت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔