Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہم گالم گلوچ کی نہیں، اصولوں اور نظریات کی سیاست کر رہے ہیں،بلاول بھٹو

ہم گالم گلوچ کی نہیں، اصولوں اور نظریات کی سیاست کر رہے ہیں،بلاول بھٹو
July 23, 2018
سیہون ( 92 نیوز ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  گالم گلوچ کی نہیں، اصولوں اور نظریات کی سیاست کر رہے ہیں ، ملک میں کٹھ پتلی حکومتیں بنائی جاتی ہیں، ان کٹھ پتلی جماعتوں اور اتحادوں کو شکست دیں گے۔ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے ، بلاول بھٹو نے سیہون شریف اور دادو میں پیپلز پارٹی کی ریلیوں سے خطاب کیا اور مخالفین پر بھرپور وار کئے۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی حکومتیں بنائی جاتی ہیں ، ایسی حکومتیں مسائل حل نہیں کر سکتیں ،ان کٹھ پتلی جماعتوں اور اتحادوں کو شکست دینے کیلئے ان کا ساتھ دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے،ہمارا  مقابلہ ملک کی محرومیوں، جہالت،غربت اور دہشتگردی سے ہے، ہم  بی بی شہید کا وعدہ نبھانے اور پاکستان کو بچانے کیلئے نکلے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی انقلابی منشور لے کر آئی ہے ، بینظیر بھٹو نے وعدے پورے کر کے دکھائے ، وعدے بلاول بھی پورے کر کے دکھائے گا۔