Saturday, July 27, 2024

وہ دن دور نہیں جب سرینگر پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گا : سراج الحق

وہ دن دور نہیں جب سرینگر پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گا : سراج الحق
July 31, 2016
لاہور(92نیوز)جماعت اسلامی نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف لاہور میں آزادی کشمیر مارچ کیا  سینیٹر سراج الحق نے بھارت کے یوم آزادی پر مظفر آباد سے چکوٹھی تک مارچ کرنے  کا اعلان کر دیا کہتے ہیں وہ دن دور نہیں جب سری نگر پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرائے گا۔ تفصیلات کےمطابق  جماعت اسلامی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے لاہور میں آزادی کشمیر مارچ کا انعقاد کیا مارچ امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کی قیادت میں ناصر باغ سے شروع ہوکر  شہر کے مختلف شراہوں سے ہوتا ہوا باٹا پور کے قریب جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوا ۔ مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں پرچم اور کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی شہید کی تصویریں اٹھا رکھیں تھیں۔ مارچ میں دیگر جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوئے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر معاشی یا قومی نہیں بلکہ نظریاتی مسئلہ ہے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا اور ہمارے حکمران خاموش ہیں ۔ کشمیرمیں مظالم کے باوجود بھارتی وزیر داخلہ کو پاکستان کیوں آنے دیا جا رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اقوام عالم اپنی قراردادوں پر عمل در آمد کرائے کشمیری بھارت سے آزدی لے کر رہیں گے اور کشمیر پاکستان بنے گا۔ سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ حکمران کمزور سہی لیکن پاکستانی قوم کمزور نہیں ہر قدم پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔