Saturday, July 27, 2024

وہاڑی :2 بہنیں نام نہاد غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں

وہاڑی :2 بہنیں نام نہاد غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں
July 29, 2016
وہاڑی (92نیوز)ضلع وہاڑی کے نواحی گاؤں سرگانہ میں دو بہنیں نام نہاد غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں ۔ تفصیلات کےمطابق وہاڑی کے نواحی علاقے سرگانہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیاہے ۔ دونوں بہنوں کی دو دن بعد شادی طے تھی جس کے بعد شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ ذرائع کےمطابق ملزم کو شک تھا کہ اس کی بہنوں نے ناجائز تعلقات قائم کررکھے تھے جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورموقع سے فرار ہوگیا ۔