Tuesday, September 17, 2024

وہاڑی: صادق آباد سے لاہور جانے والی اے سی بس الٹنے سے دو مسافر جاں بحق، پینتیس افراد زخمی

وہاڑی: صادق آباد سے لاہور جانے والی اے سی بس الٹنے سے دو مسافر جاں بحق، پینتیس افراد زخمی
October 7, 2015
وہاڑی (نائنٹی ٹو نیوز) وہاڑی میں خانیوال چوک پر صادق آباد سے لاہور جانے والی اے سی بس الٹنے سے دو مسافر جاں بحق جبکہ پینتیس افراد ذخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں آٹھ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق آباد سے لاہور جا نے والی بس جب خانیوال چوک پہنچی تو بس کا ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس سے دو افراد جاں بحق اور پینتیس افراد زخمی ہو گئے۔ ستائیس زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جن میں سے آٹھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ آٹھ افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک سو اکسٹھ ای بی عارف والا کا رہائشی محمد رمضان ولد محمد سیف اور بہاولپور کا رہائشی احسان علی ولد طالب حسین شامل ہیں۔ زخمیوں میں چار خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ بس کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے بس کو قبضہ لے لیا ہے۔