Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وہاڑی : زمین کے تنازع پر فائرنگ سے2بچے جاں بحق 20افراد زخمی

وہاڑی : زمین کے تنازع پر فائرنگ سے2بچے جاں بحق 20افراد زخمی
May 18, 2016
وہاڑی(92نیوز)وہاڑی کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں  فائرنگ کے نتیجے میں2 بچے جاں بحق اور20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں میں زمین کا تنازع دو زندگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے گیا جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق نواحی گاوں میں دو گروپوں میں کافی عرصے سے زمین کا تنازع چل رہا تھا آج ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر اندھادھند فائرنگ کردی ہے جس سے دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ،زخمیوں میں نوجوان ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔