Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وہاڑی: بی ایس امتحان میں نقل کا کیس بننے پر طالبعلم کی خود کشی

وہاڑی: بی ایس امتحان میں نقل کا کیس بننے پر طالبعلم کی خود کشی
January 6, 2018

وہاڑی (92 نیوز) وہاڑی میں بی ایس امتحان کے دوران نقل کا کیس کیا بنا طالب علم نے زندگی کا ہی خاتمہ کر لیا۔ نقل کرتے پکڑے جانے پر تین سال کی سزا ہوئی تو طالب علم نے خود کشی کر لی۔
طالب علم کی خود کشی پر گورنمنٹ پوسٹ ڈگری کالج کے طلبہ بپھر گئے۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان روڈ بلاک کر دیا اور پتھراؤ کے دوران آؤ دیکھا نہ تاؤ۔
پولیس بھی نشانہ بنی تو پروفیسرز کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور تو اور مشتعل طلبہ نے اپنے ہی کالج کا گیٹ بھی توڑ ڈالا۔
دوسری طرف پولیس کی ہوائی فائرنگ سے طلبہ کی دوڑیں لگ گئیں تاہم متعدد طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ڈی پی او نے ڈی ایس پی فضل حسین بخاری کی سربراہی میں تین ایس ایچ اوز پر مشتمل کمیٹی بنا کر مظاہرین کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
ادھر پولیس نے مظاہرے میں شریک آٹھ طلبہ کی موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔