Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وہاڑی:گورنمنٹ کالج کے2طلبافریدایکسپریس کی زدمیں آکرجاں بحق

وہاڑی:گورنمنٹ کالج کے2طلبافریدایکسپریس کی زدمیں آکرجاں بحق
March 13, 2015
-وہاڑی(ویب ڈیسک)گورنمنٹ ڈگری کالج وہاڑی کےدودوست طالب علم کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق  ہو گئے ۔ دونوں کا تعلق ایک ہی گاوں سے تھا۔ ذرائع  کے مطابق ثاقب جبار ولد عبدالجبار اور راشد جاوید ولد محمد ارشد وہاڑی کے نواحی گاؤں سکنہ تراسی ڈبلیو بی  کے رہائشی تھے اور گورنمنٹ کالج وہاڑی کے طالب علم تھے ۔ دونوں کانوں میں ہینڈ فری لگائے کالج کے سامنے  سے گزرنے والی ریلوے لائن  کو عبور کر رہے تھے کہ  ٹرین کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کی وجہ سے ٹرین ایک گھنٹے سے زائد کھڑی رہی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔