Saturday, December 10, 2022

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی کے مقدمے کی سماعت آئندہ برس فروری میں ہو گی

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی کے مقدمے کی سماعت  آئندہ برس فروری میں ہو گی
 لندن (92 نیوز) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی کے مقدمے کی سماعت آئندہ برس فروری میں ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق  لندن کی ایک عدالت نے جولیان اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی امریکی اپیل کی باقاعدہ سماعت پچیس فروری سن 2020 کے لیے مقرر کی ہے۔ امکان ہے کہ یہ سماعت پانچ روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد ہی عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا اسانج کو ملک بدر کر کےامریکا کے حوالے کیا جائے یا نہیں۔ امریکا نے وکی لیکس ویب سائٹ پر خفیہ دستاویز شائع کرنے پر اسانج کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے اور ان کے خلاف جاسوسی ایکٹ کے منافی اقدامات کے تحت کارروائی کرنا چاہتا ہے۔