Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وکٹ کیپر سرفراز احمد 19مئی کو دولہا بنیں گے

وکٹ کیپر سرفراز احمد 19مئی کو دولہا بنیں گے
May 19, 2015
کراچی (92نیوز) کرکٹ کے میدانوں میں لوہا منوانے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد شادی کی ٹرین میں سوارہوگئے، جیون ساتھی کو گھر لانے کا پروگرام بنا لیا۔ وکٹ کے پیچھے تیزرفتار گیندیں پکڑنے والے سرفراز آج سیدہ خوش بخت آفتاب کے ہاتھوں اسٹمپ ہونے جا رہے ہیں۔ زمبابوے کےساتھ ہونےوالی سیریز نے شادی کی تاریخ بدل ڈالی، بائیس مئی کو ہونےوالی شادی انیس مئی کو طے کرنا پڑی تاکہ دولہا میاں میچ کھیل سکیں۔ سرفراز نے شادی کی تیاریاں بھرپوراندازمیں کیں۔ معروف ڈیزائنر سے جامہ وار کی شیروانی بھی بنوائی۔ مہندی تقریب میں دوست احباب نے بھی شرکت کی۔ سرفرازکی بہن کاکہناتھاکہ ہم نے خوب تیاری کی ہے، دلہن بھائی کی پسندکی ہے۔ ولیمہ تقریب پچیس مئی کوکراچی کے پی ایف میوزیم میں منعقدہو گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔