Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وکٹیں ہمیشہ تین ہی ہوتی ہیں !!! عمران خان کو ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے : چودھری شجاعت

وکٹیں ہمیشہ تین ہی ہوتی ہیں !!! عمران خان کو ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے : چودھری شجاعت
August 28, 2015
کراچی (92نیوز) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں، ایم کیو ایم کے استعفے واپس ہو جائیں گے، عمران خان کو ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے۔ چودھری شجاعت نے ذوالفقار مرزا سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی آنے کا مقصد لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور گرینڈ الائنس بنانا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں امن قائم کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ کراچی آپریشن کسی جماعت کےخلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افرادکےخلاف کیا جا رہا ہے۔ ایسے افراد جہاں بھی ہوں ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کے حوالے سے کسی سے رابطہ نہیں ہوا لیکن ان کے استعفے واپس ہو جائیں گے۔ عمران خان کے متعلق چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہئے، وکٹیں ہمیشہ تین ہی ہوتی ہیں۔