Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وکٹیں گرنے کا خوف ،قائم علی شاہ میرہزار بجارانی کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

وکٹیں گرنے کا خوف ،قائم علی شاہ میرہزار بجارانی کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے
March 15, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کو دیکھتے ہوئے  پیپلز پارٹی کو بھی اپنے ناراض رہنماؤں کی فکر لگ گئی  وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ پانچ سال سے وزیر بے محکمہ میر ہزار خان بجارانی کے گھر پہنچ گئے ۔ اپنی جماعت کو منظم قرار دیا اور ساتھ ہی ایم کیو ایم کو مشورہ دیا کہ وہ اوروں کا غصہ ان پر نہ نکالے۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کی گرتی وکٹیں دیکھ کر پیپلز پارٹی کو بھی  دھڑکا لگ گیا اسی لیے تو وزیراعلیٰ سندھ سائیں قائم علی شاہ  اچانک عرصے سے روٹھے  وزیر بے محکمہ میر ہزار خان بجارانی کے گھر جا پہنچے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی  ایم کیو ایم کی جانب سے صفائی مہم میں تعاون نہ کرنے سے متعلق سوال پر کہا  وہ دوسروں کا غصہ ، ان پر نہ نکالیں۔ سائیں تو سائیں ہیں  سب کچھ بول کر بھی بھولے بن گئےکہنے لگےمصطفیٰ کمال پر رائے نہیں دونگا۔ سائیں قائم علی شاہ بولے نہ میر ہزار ناراض ہیں نہ مخدوم جمیل  سب پارٹی میں اور سب اچھا ہے ۔