وکلا کی اکثریت نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال مسترد کر دی

اسلام آباد (92 نیوز) وکلا کی اکثریت نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال مسترد کر دی۔ عدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت جاری رہی۔
وکلا بھی پیش ہوتے رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں میں بھی کیسز کی سماعت ہوئی۔
ادھر سٹی کورٹ کراچی کے مرکزی دروازے پر لگایا گیا تالہ وکلا نے توڑ ڈالا۔ احتجاج کرنے والے وکلا کے خلاف ریلی نکالی اور نعرے بازی بھی کی گئی۔
لاہور کے وکلا نے بھی ہڑتال کی کال مسترد کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ میں وکلا پیش ہوئے۔ عدالتی امور معمول کے مطابق چلتے رہے۔
گوجرانوالہ بار نے بھی ہڑتال کرنے سے انکار کر دیا۔ حافظ آباد میں ہڑتال کی کال ناکام ہو گئی۔ ڈسٹرکٹ بار میرپور آزاد کشمیر نے بھی لاتعلقی کا اعلان کیا، چند شہروں میں وکلا نے جزوی طور پر ہڑتال کی۔