Thursday, September 19, 2024

وکلا ءہڑتالوں سے اجتناب کریں:چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

وکلا ءہڑتالوں سے اجتناب کریں:چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ
April 8, 2015
لاہور(92نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظوراے ملک نے کہا ہے کہ ہمیں یہ خیال رکھنا ہوگا کہ مایوس سائلین باکل ناامید نہ ہوجائیں لاہور بار کی بہتری کیلئے جو ہوسکا کرینگے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نصیحت کی کہ ہڑتال کلچر کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنا ہے کہ کیا عام آدمی کو انصاف مل رہا ہے اور ہم نے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں کیا کردار ادا کیا۔ چیف جسٹس نے وکلا پرزور دیا کہ ذمہ دار وکیل غیر ذمہ دار وکیلوں کی حوصلہ شکنی کریں اور عدالتوں کا ماحول بہتر کریں۔ جسٹس منظور اے ملک کا کہنا تھا کہ ججز کو احترام نہیں ملے گا تو وہ فیصلے کس طرح کرینگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا بھی قابل احترام ہیں ،خاموش تماشائی نہ بنیں، ماحول درست کریں اور برے وکلا کو روکیں۔ تقریب سے سیشن جج طارق افتخار، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی اور لاہور بار کے صدر اشتیاق اے خان نے بھی خطاب کیا۔