Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وٹس ایپ پہلے سے زیادہ محفوظ ہو گئی

وٹس ایپ پہلے سے زیادہ محفوظ ہو گئی
April 6, 2016
لندن (ویب ڈیسک) وٹس ایپ نے پیغامات کو خفیہ رکھنے والے نظام کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ نے کہا ہے کہ وہ اب اپنے صارفین کی بات چیت کو اِنکرپٹ کرنا شروع کر دیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پیغام بھیجنے والا جو پیغام بھیجے گا وہ گڈمڈ ہو گا۔ موصول کرنے والا اس پیغام کو تبھی پڑھ پائے گا جب وہ اس پیغام کو ڈی کرپٹ کرے گا۔ اس نظام کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کوئی بھی مجرم یا جاسوس اب کسی کا پیغام نہیں پڑھ پائے گا۔ وٹس ایپ نے فائل ٹرانسفرز اور کالز کو بھی انکرپٹ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ وٹس ایپ فیس بک کی زیرملکیت ہے۔ جن صارفین کے پاس وٹس ایپ کا نیا ورژن موجود ہے ان میں یہ سیٹنگ خود بخود ہی انسٹال ہو جاتی ہے۔