اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہبازگل نے شاہد خاقان کے بیان پر ردعمل میں کہا ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل اور کرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی۔
چوری بچانے کے لئے آڈیو ویڈیو جعلی بیان حلفی ہر چیز لیک ہو رہی ہے نہیں ہو رہیں تو وہ رسیدیں پیش نہیں ہو رہی,دنیا کا ہر جواب ہر جھوٹ ہر فساد سننے کو ملے گا نہیں ملے گا تو میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں کا جواب نہیں ملے گا, پورے معاشرے کی اخلاقیات داؤ پر لگا دیں
معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ اپوزیشن کے اس حوالے سے شفافیت کے بھاشن منافقت ہے۔ نون لیگ کی سیاسی زندگی چھانگا مانگا کی مرہون منت ہے، شفاف انتخابات اور ای وی ایم کی بات کریں تو یہ بھاگ جاتے ہیں۔