Tuesday, November 29, 2022

ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگی ، پی ٹی آئی نے جمعرات کو اے پی سی بلالی

ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگی ، پی ٹی آئی نے جمعرات کو اے پی سی بلالی
لاہور(92نیوز)ووٹرلسٹوں میں بے  ضابطگیوں پر  پاکستان تحریک انصاف نے جمعرات کو اےپی سی  بلا لی ، کل   جماعتی کانفرنس میں تمام سیاسی رہنماؤں کواعتمادمیں لیاجائیگا۔ تفصیلات کےمطابق این اے ایک سوبائیس میں ضمنی انتخابات کےدوران ووٹرلسٹوں میں بےضابطگیوں کاانکشاف ہوا  جس پرتمام  جماعتوں کواعتمادمیں لینےکےلیےپاکستان تحریک انصاف نےاےپی سی بلانےکافیصلہ کیا ہے ۔ اے پی سی میں تمام جماعتوں کوانتخابات میں مبینہ دھاندلی اورووٹرلسٹوں میں بےضابطگیوں  سے متعلق اعتمادمیں لیاجائیگا، چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن لاہورمیں ہونےوالی اےپی سی کےلیے تمام سیاسی جماعتوں کودعوت نامےجاری کردئیے گئے ہیں۔