Wednesday, September 18, 2024

ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن کا چیئرمین نادرا کو خط

ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن کا چیئرمین نادرا کو خط
June 18, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ ادیا ۔ خط میں کہا گیا کہ  نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا، نادرا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ خط میں مزید کہا گیا کہ  ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا، نادرا ڈیٹا لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے  ۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید وضاحت کی کہ نادرا کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست  پر نہیں  بلکہ کمیشن کی اجازت کے بغیر ووٹرلسٹوں کے بعض اعداد و شمار شائع ہونے پر نادرا سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ دوسری جانب  ذرائع کے مطابق نادرا حکام نے الیکشن کمیشن کو ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق وضاحت پیش کر دی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا ڈیٹا کسی بھی سیاسی پارٹی کو نہیں دیا گیا ۔چھپنے والے ڈیٹا میں ایسی کوئی حساسیت نہیں جس سے الیکشن پر اثر پڑ سکے۔