Saturday, July 27, 2024

ون ڈ ے سیریز کیلئے 6 کھلاڑیوں نے برطانیہ اڑان بھرلی

ون ڈ ے سیریز کیلئے 6 کھلاڑیوں نے برطانیہ اڑان بھرلی
August 13, 2016
لاہور(92نیوز)انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز  کھیلنے کے لیے چھ کھلاڑی برطانیہ روانہ ہو گئےمحمد نواز اور حسن علی  کو پہلی بار  قومی اسکواڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں محمد نواز، حسن علی، عمر گل، عماد وسیم، بابر اعظم اور شرجیل خان شامل ہیں جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ سے برطانیہ روانہ ہوں گے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی بار منتخب ہونے والے محمد نواز اور حسن علی موقع ملنے پر پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کریں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب ہونے والے ان کھلاڑیوں کا کیمپ این سی  اے میں جاری رہا، ٹیم کے کپتان اظہر علی جبکہ سرفراز احمد اور رضوان احمد  وکٹ کیپر ہوں گے  قومی ٹیم  آئرلینڈ کیخلاف دو جبکہ انگلینڈ کیخلاف پانچ ایک روزہ میچز کھیلے گی۔