Wednesday, September 18, 2024

ون ڈے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 481 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ون ڈے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 481 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
June 20, 2018
لندن (92 نیوز) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا سے سیریز کے تیسرے میچ میں برطانوی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہیلز نے 147 ، بیرسٹو 139، روئے 82 اور مارگن نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ انگلش ٹیم کے پاس ہی تھا جو اس نے 2016 میں پاکستان سے ایک روزہ میچ کے دوران 444 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔