Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ون ڈے میچز میں تیزترین 1000رنز بنانے کیلئے فخرزمان کو 20اسکور درکار

ون ڈے میچز میں تیزترین 1000رنز بنانے کیلئے فخرزمان کو 20اسکور درکار
July 21, 2018
ہرارے ( 92 نیوز) ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والے فخرزمان نے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جمالیں،اسٹار بلے بازکو تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کے لیے 20رنزدرکار ہیں۔ فخر زمان اب تک 17 ایک روزہ میچ کھیل کر 980 رنز بنا چکے ہیں ، زمبابوے کے خلاف پانچویں میچ میں اگر وہ 20 رنز بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین  1000رنز بنانے بلے باز بن جائیں گے ۔ ایک روزہ انٹر نیشنل کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کی پہلی پوزیشن پر چار افراد براجمان ہیں ، ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ بلے باز سر ویون ریچرڈ  نے 21 میچز میں 1000رنز بنا کر تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے قبضے میں کیا۔ انگلینڈ کے کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی 21 میچز میں 1000 رنز بنا کر تیز ترین ایک ہزار رن بنانےکے ریکارڈ میں سر ویون ریچرڈ کے حصے دار ہیں ۔ انگلینڈ کے ہی بلے باز جوناتھن ٹروٹ  نے بھی ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں  1000رنز کا سنگ میل اپنے کیریئر کے 21ویں میچ میں عبور کیا اس طرح وہ بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوائنٹن ڈی کوک بھی ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کے 21ویں میچ میں 1000رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں ۔