ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تازہ دم دستہ نیوزی لینڈ پہنچ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تازہ دم کمک کیویز کے دیس پہنچ گئی۔
نیوزی لینڈ پہنچنے میں قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی‘ فاسٹ باﺅلر راحت علی، محمد عرفان، بابراعظم‘ اسد شفیق اور ظفر گوہر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز پچیس جنوری سے شروع ہو گی۔