Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ون ڈیزل کا فیوریس سیون کے آنجہانی اداکار پال واکر کو خراج عقیدت

ون ڈیزل کا فیوریس سیون کے آنجہانی اداکار پال واکر کو خراج عقیدت
April 7, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ون ڈیزل نے فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون کے آنجہانی اداکار پال واکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گانے سی یو اگین کی نئی ویڈیو اپنی فیس بک پر جاری کر دی۔ گانے میں وز خلیفہ نے چارلی پوتھ کے ساتھ پرفارم کیا ہے جبکہ فلم فیوریس 7 کی ساری کاسٹ کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔ اس ویڈیو کا اختتام سفید پس منظر میں ‘‘فار پال’’ کے الفاظ پر ہوتا ہے۔ فلم ریلیز کے بعد سے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے اور ایک ہفتے میں 392ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ پال واکر فلم کی عکسبندی مکمل ہونے سے پہلے ویلینشیا میں خیراتی شو میں شرکت سے واپسی پر ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔