ون ڈائریکشن کے زین ملک اور شاہ رخ خان نے ایشیائی ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا

لندن(ویب ڈیسک)ون ڈائریکشن سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے زین ملک اور بالی ووڈ کنگ خان کو ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ایوارڈ کا میلہ لندن میں منعقد ہوا جس میں فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کر کے اسے چار چاند لگا دیئے.
زین ملک کو موسیقی میں اہم خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ شاہ رخ کو بھی انکی شوبز میں اعلی خدمات کے صلے میں ایوارڈ سے نوازا گی۔ا