اسلام آباد (92 نیوز) ونگ کمانڈر مروین مڈلکوٹ شہید، ستارہ جرأت کے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری ہو گئی۔
ڈاکیومنٹری میں پاک فضائیہ کے دلیر اور نڈر ہواباز کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ شہید نے 1971 کی جنگ میں جان کا نذرانہ دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔