Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ونٹر گیمز کا رنگا رنگ میلہ ختم ہو گیا، ناورے کے ایتھلیٹس نے میدان مار لیا

ونٹر گیمز کا رنگا رنگ میلہ ختم ہو گیا، ناورے کے ایتھلیٹس نے میدان مار لیا
February 25, 2018

جنوبی کوریا ( 92 نیوز ) 23 ویں ونٹر گیمز کا رنگا رنگ میلہ ختم ہو گیا ،ناروے کے ایتھلیٹس نے  میدان مار لیا  ۔ جرمنی نے دوسری ،کینیڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی  ۔ اختتامی تقریب میں رنگ ونور کی برسات نے شائقین کے دل موہ لئے ۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس اور ایونکا ٹرمپ کی شرکت نے تقریب کو چارچاند لگا دیے  ۔ناروے نے ایونٹ  میں مجموعی طور پر 39 میڈلز اپنے نام کیے

جس میں 14 گولڈ،14 سلور اور گیارہ کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔جرمنی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور کُل 31 تمغے جیتے ، جن میں 14 گولڈ ،10سلور اور سات کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔

کینیڈا کے حصے میں تیسری پوزیشن آئی ،کینیڈا نے 29تمغے جیتے ، جن میں گیارہ طلائی ،آٹھ سلور،اور دس کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔