Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ومبلڈن چیمپئن شپ :سرینا ولیمز نے ماریہ شراپووا کو شکست دیدی

ومبلڈن چیمپئن شپ :سرینا ولیمز نے ماریہ شراپووا کو شکست دیدی
July 9, 2015
لندن(92نیوز)سرینا ولیمز نے ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ماریہ شراپووا کو شکست دے دی۔ فائنل میں سرینا کا مقابلہ وینزویلا کی گاربینی موگوروزا سے ہو گا۔ ثانیہ مرزا مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ومبلڈن  ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مرحلے میں ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز نے روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا  کو بہ آسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سرینا کی فتح کا سکور چھے دو اور چھے چار رہا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں پولینڈ کی اگنیزکا ریڈوانسکا کو وینزویلا کی گاربینی موگوروزا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی درجہ بندی میں تیرہویں پوزیشن پر موجود ریڈوانسکا کو چھے درجے  کمتر کھلاڑی کے ہاتھوں چھے دو، تین چھے اور چھے تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور برازیل کے سوریز کو مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی۔